لاس اینجلس،26فروری(ایجنسی) کینساس میں ایک مسلح شخص نے گھاس کاٹنے کی مشینیں بنانے والی ایک فیکٹری میں فائرنگ کر دی جس سے کم از کم چار افراد ہلاک ہو گئی اور 30 سے زائد افراد زخمی ہو گئے.ہاروی کاؤنٹی کے پولیس سربراہ ٹی والٹن کے مطابق فائرنگ کرنے والا اِس فیکٹری کا سابق ملازم تھا۔ والٹن کے مطابق فائرنگ کرنے والا شخص بعد ازاں پولیس کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا۔ انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ ہلاکتوں کی تعداد سات تک پہنچ سکتی ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق مسلح
شخص نے پہلے پارکنگ میں فائرنگ کر کے ایک خاتون کو ہلاک کیا اور بعد ازاں فیکٹری کے اندر جا کر فائرنگ شروع کر دی۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اس واقعے کے محرکات جاننے کے لیے تفتیشی عمل شروع کر دیا ہے۔
متاثرین کو علاقے کے ہسپتالوں میں داخل کرایا گیا. فیکٹری میں فائرنگ کی خبر سن کر متاثرین کے لواحقین وہاں پہنچے. ایک شخص نے بتایا کہ اسے 21 سالہ سے متعلق کو پیٹھ میں چار گولیاں ماری گئیں اور اسے ہسپتال لے جایا گیا.